انجینئر رشید شمالی کشمیر سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گے

سرینگر/عوامی اتحاد پارٹی کے صدر انجینئر رشید آنے والے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ سیٹ سے پارٹی کے اُمیدوار ہونگے۔

اس بات کا  اعلان انجینئر نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیوں نے اُن کے ساتھ رابطہ کرکے سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم اُن کا کسی پارٹی کے ساتھ چناوی اتحاد نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بارہمولہ نشست کیلئے پارٹی کے اُمیدوار ہونگے جبکہ رائیس راتھر اور شہزاد شبنم دیوان، جموں کی دو سیٹوں کیلئے پارٹی کے اُمیدوار ہونگے۔انجینئر رشید نے کہا کہ زبیر مسعودی اننت ناگ سیٹ کیلئے پارٹی کے اُمیدوار ہونگے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کا آغاز11اپریل سے ہونے والا ہے۔