انجمن اردودصحافت جموں وکشمیر کے تنظیمی انتخابات | ریاض ملک صدراوربلال فرقانی جنرل سیکریٹری منتخب

سرینگر//اردوصحافت سے وابستہ صحافیوں ونامہ نگاروںکی تنظیم انجمن اُردودصحافت جموں وکشمیر کے تنظیمی انتخابات بدھ کے روز منعقد ہوئے ۔ سینئرصحافی منوہرلالگامی کی سربراہی میں 6رکنی الیکشن کمیشن کے تحت بدھ کی صبح ممبران نے آن لائن(وٹس ایپ)کے ذریعے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر منوہرلالگامی کے ساتھ 2بجے تک جاری رہنے والے اس انتخابی عمل میں تین کمشنروں شبیرملک ،امتیازخان اورمحمدتسکین بانہال کے علاوہ ممبرکمیشن غلام نبی وانی شامل رہے ۔سینئر صحافی ہارون رشیدنے مبصر کے فرائض انجام دئے۔ سینئر صحافی ریاض مسرور اورخدمت پریس کے منیجر بلال قریشی نے پورے انتخابی عمل اور ووٹ شماری کی نگرانی کی ۔ روزنامہ نگران کے مدیراعلیٰ مختار وانی نے الیکشن کمیشن کے معاون کی حیثیت سے دن بھر اپنی خدمات بہم رکھیں ۔صبح دس بجے سے شروع ہونے والے انتخابی عمل میں 135ممبران میں 106رائے دہندگان نے ہی حق رائے دہی کااستعمال کیا،جن میں سے5رائے دہندگان کے ووٹ کالعدم قراردئیے گئے ۔انجمن کے اولین صدر اور ریاض ملک کوممبران نے بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب کیا۔انہوں نے اپنے قریبی مدمقابل کو اظہر رفیقی کو 71ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔جبکہ انجمن کے سابق صوبائی صدر کشمیر بلال فرقانی کوجنرل سیکریٹری منتخب کیا۔انہوں نے اپنے مدمقابل ناظم نذیر کو 42ووٹوں کے فرق سے ہرادیا۔عشرت حسین بٹ پونچھ کوپہلے ہی نائب صدر ،شوکت ساحل کوآرگنائزر،فردوس رحمان کوچیف کارڈی نیٹر ،راجا ارشاداحمدخان گاندربل کوصوبائی صدر کشمیر اورجہانگیر خان کوصوبائی صدرجموں بلامقابلہ قرار دیاگیاہے ۔