انتظامیہ باز آ باد کاری کیلئے اقدامات کرے گی:ضلع کمشنر

کپوارہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے ہندوارہ کا دورہ کر کے آتشزدگی متا ثرین سے ملاقات کی ۔ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ گلزار احمد بھی تھے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متاثرہ دکانداروں سے ملا قات کی ۔انہو ں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ انتظامیہ متاثرین کی باز آ باد کاری کے لئے ضروری اقدامات کرے گی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بعد میںافسران کی ایک میٹنگ طلب کی اور ہندوارہ اور اس کے مضافاتی دیہات میں لوگوں کو در پیش مسائل کی جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے بر ف باری کے بعد پیدا شدہ صورتحال کی مکمل جانکاری بھی حاصل کی اور انتظامیہ کو لوگو ں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی ۔