سرینگر//کشمیر کے صوبائی کمشنر پی کے پولے نے جموںمیں امیکرون کے پہنچنے پر بتایا انتظامیہ متحرک ہے ،تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کے احتیاط اور تعاون کے بناء اس وائرس کو قابو نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کر کے ماسک کا مکمل انتظام کریں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق صوبائی کمشنر جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں بلاک دیوس کے ایک پروگرام میں صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔انہوں نے بتایا انتظامیہ وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر متحرک ہے ، تاہم لوگوں کے تعاون کے بغیر اس وائرس پر قابو پانا نا ممکن ہے ۔پولے نے بتایا کہ لوگوں کو مکمل احتیاط کرنا چاہے تاکہ اس وائرس کو قابو کیا جا سکے ۔ صوبائی کشمیر نے بتایا میں پہلی بار ترال آیا ہوں ،لیکن یہاں کی زمینی صورتحال اور میعاوری تعلیم کے حوالے سے جانکاری ملنے کے بعد بہت اچھا لگا ہے۔انہوں نے کہا ترال کے نوجوان تعلیمی میدان میں بہت آگے ہیں ۔انہوں نے کہا کچھ لوگ نوجوانوں کو انٹی نیشنل یا ڈرگس کی طرف دھکیل رہے ہیں جن کو صیح کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا بلاک دیوس میں لوگوں نے جن مسائل کی نشان دہی کی ہے ان کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔صوبائی کمشنر نے ٹاون ہال ترال میں بلاک دیوس تقریب کی صدارت کی ہے جس میں دہی نمائندے،ڈی ڈی سی،بی ڈی سی،ڈپٹی کمشنر پلوامہ ، اے ڈی سی ترال کے علاوہ تمام محکموں کے اعلیٰ افسران یہاں موجو دتھے۔