سرینگر //جموں و کشمیر میں کوروناوائرس سے مزید 14افراد فوت ہونے کیساتھ ہی مہلوکین کی مجموعی تعداد 1000سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 232جموں جبکہ 769کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو مزید 77سفر کرنے والوں سمیت مزید 1457افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 63990تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 22903جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 41ہزار کا ہندسہ پار کرکے 41087 ہوگئی ہے۔ تازہ 1457 متاثرین میں سے 640کشمیر جبکہ 817جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 640متاثرین میں سے 228 سرینگر، 78بڈگام، 86بارہمولہ، 50 پلوامہ، 49اننت ناگ، 35 بانڈی پورہ، 29کپوارہ، 57 گاندربل، 19کولگام اور9شوپیان جبکہ جموں صوبے کے 817متاثرین میں سے 266جموں، 76بانڈی پورہ، 62ادھمپور، 46کٹھوعہ، 151 ڈوڈہ، 33سانبہ، 60پونچھ، 65 رام بن، 14ریاسی اور 44کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید14اموات
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین میں سے 5کشمیر جبکہ 9جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 5افراد میں سے 2 بانڈی پورہ، ایک سرینگر، ایک بارہمولہ اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ بانڈی پورہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ بانڈی پورہ میں فوت ہونے والے 2متاثرین میں سے شادی پورہ سنبل سے تعلق رکھنے والا65سالہ شخص اورکلوسہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والا 52سالہ شخص بھی شامل ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ دونوں مریضوں کی موت سکمز صورہ میں ہوئی ہے۔بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ ترکانجن بونیار سے تعلق رکھنے والی ایک 60سالہ خاتون جی ایم سی بارہمولہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ انچی ڈورو اننت ناگ سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص جی ایم سی اننت ناگ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ حبہ کدل سرینگر سے تعلق رکھنے والی 75سالہ خاتون کورونا وائرس سے پید اہونے والی نمونیا سے فوت ہوگئی ہے‘‘۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 9متاثرین فوت ہوگئے جن میں سے 3جموں،ایک ادھمپور، ایک راجوری، ایک کٹھوعہ، ایک ڈوڈہ اور 2کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے63,990معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے22,032سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک40,957,اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1001تک پہنچ گئی ،جن میں سے 769کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور232کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس اتوار کومزید692شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے312اور کشمیر صوبے کے 380اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رُخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1396729ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 20؍ستمبر2020ء کی شام تک 1332739نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک543541افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں25983اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔22032 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ67149اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق427376اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
نیم فوجی دستوں کے 32 ہزار سے زائد اہلکار متاثر لوک سبھا میں بیان
نیوز ڈیسک
نئی دلی//مرکزی سرکار نے کہا ہے کہ ابتک نیم فوجی دستوں کے 32ہزار238اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ داخلہ وزارت کے وزیر مملکت نیانند رائے نے لوک سبھا میں کہا کہ متاثرین میں سے 9158 سی آر پی ایف ،8934 بی ایس ایف، 5544 سی آئی ایس ایف، 3380آئی ٹی بی پی، 3251ایس ایس بی اہلکار، آسام رائفلز کے 1746اہلکار اور نیشنل سیکورٹی گارڈز کے 225اہلکار شامل ہیں۔ لوک سبھا میں اپنے تحریری جواب میں مرکزی حکومت نے کہا کہ صحتیابی کی شرح سی آر پی ایف میں (84.4) سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بی ایس ایف(80.41فیصد) اور سی آئی ایس ایف (75.25فیصد) ہے۔رائے نے بتایا کہ اموات کی شرح سب سے زیادہ سی آئی ایس ایف میں ہے جہاں ابتک (0.43) اور سی آر پی ایف میں(0.39) فیصد ہے۔ مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ سرکار نے کوڈ اسپتال، کوڈ کیئر سینٹرز اور کوڈ کیلئے مخصوص ہیلتھ سینٹر قائم کئے ہیں جن میں نیم فوجی دستوں کو علاج کے علاوہ صحتیاب کی راہ دیکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کو ملنے والے فوائد کے علاوہ ’’ بھارت کے ویر‘‘ نامی فنڈ سے وائرس سے مرنے والے اہلکاروں کے نزدیکی رشتہ دار کو 15لاکھ روپے دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ جلد تدفین کیلئے اخراجات اور دیگر مراعات کے علاوہ مہلوک اہلکار کے اہلخانہ کو پینشن بھی دی جائے گی۔