’امن کے اقدامات‘پر منعقدہ سمینار اختتام پذیر

راجوری//گور نمنٹ ڈگری کالج راجوری میں سنگر یش نامی تنظیم کی جانب سے ’امن کے اقدامات‘پر منعقدہ سیمینار اختتام پذیر ہو گیا ۔اس پروگرام میں خطہ کے معززین کے علا وہ سیول سوسائٹی کے اراکین ،این ایس ایس اور این سی سی کے رضا کاروں کیساتھ ساتھ کالج طلباء و سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔اپنے خطاب میں مذکورہ تنظیم کے چیئر مین ڈاکٹر سریش شرما نے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ڈگری کالج راجوری کے پرنسپل ڈاکٹر جاوید احمد قاضی نے سنگریش تنظیم کے راکین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں سے طلباء کو بیدار کرنے کیساتھ ساتھ تاریخ و قربانیوں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی جاسکتی ہے ۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر ایس وی ایس کالج ،پروفیسر اقبال رینہ ودیگران بھی موجود تھے ۔