سرینگر//نگروٹہ میں مسلح جھڑپ میں چار جیش محمد کے جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروانے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کیلئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں جدید ہتھیاروں سے لیس چار جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و سلامتی کیلئے فوج و فورسز کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز نے امن کی بحالی کو پہلی ترجیح دی ہے اور جب کبھی بھی انہیں چیلنجوں کا سامنا ہوا تو انہوںنے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ جنرل ناروا نے بتایا ، یہ سیکورٹی فورسز کا ایک بہت کامیاب آپریشن تھا۔ اس سے زمین پر کام کرنے والی سکیورٹی فورسز کے مابین اعلی سطح کی ہم آہنگی ظاہر ہوتی ہے۔ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کیلئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔