امن معاہدہ سے شمال مشرق میں امن کی بنیاد پڑی:امیت شاہ

گوہاٹی//یو این آئی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کے دور میں عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ امن معاہدوں نے شمال مشرق میں دہشت گردی اور بم بلاسٹ فری زون کی بنیاد پڑی۔شمال مشرقی ریاستوں میں سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور ریاستی پولیس کی سینٹرل ورکشاپ اور اسٹورز کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تمال پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہاکہ سات سال پہلے شمال مشرقی خطے میں تشدد کی سیاست چلتی تھی۔ ہم اقتدار میں آئے اور ہم نے کئی امن معاہدوں پر دستخط کیے جس کے بعد نو ہزار سے زائد عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر معاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاست کی بی جے پی حکومت نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے اپنے وعدے پر عمل کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں مرکز نے بہت کم وقت میں نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ (این ڈی ایف بی) اور مرکز کے درمیان بوڈو امن معاہدے کے 90 فیصد سے زیادہ وعدوں کو پورا کیا ہے ۔