امریکہ جنگ میں براہ راست شامل: روس

ماسکو //روس نے امریکا پر یوکرین جنگ میں براہ راست شامل ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔روس کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی ا?پریشن کی امریکا کی طرف سے ہم آہنگی، روس کے خلاف فوجی کاروائی میں واشنگٹن کی براہ راست شمولیت کے مترادف ہے۔روسی پارلیمنٹ کے دوما کے اسپیکر ویاچسلاف وولودین نے، جو اکثر کریملن کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، سنیچر کو ٹیلیگرام چینل پر اپنی پوسٹ میں یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن بنیادی طور پر فوجی آپریشن کو تیار اور اسے ہم آہنگ کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ہمارے ملک کے خلاف فوجی کاروائی میں براہ راست شامل ہو رہا ہے۔ویاچسلاف وولودین نے کہا کہ یوکرین میں اس وقت غیر ملکی مشیر کام کر رہے ہیں۔