امرناتھ یاترا2019 | ڈزاسٹر منی جمنٹ اتھارٹی کے اہتمام سے بالہ تل اور پہلگام میں آزمائشی مشقیں

سرینگر//نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں سرکاری افسروں کے لئے بال تل بیس کیمپ میں ایک ماک ڈرل کا انعقاد کیا تاکہ آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے تیاریاں کی جاسکیں۔یہ ڈرل این ڈی ایم اے کے ممبران ،ایس ڈی آرایف،ڈسٹرکٹ پولیس ،محکمہ صحت،محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل وی کے نائیک نے کہا کہ اس ڈرل کا مقصد ایس اے ایس بی اورمختلف محکموںکے آفیسران کو آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے تیار کرنا ہے۔میجر جنرل این ڈی ایم اے وی کے نائیک نے ایک میٹنگ کے دوران اس ڈرل کی تفاصیل پیش کی۔میٹنگ میں متعلقہ شراکت داروں کے رول اورذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا۔میجر جنرل نے مختلف شریک ایجنسیوں کو نظم وضبط اورآپسی تال میل قائم رکھنے پر زوردیا۔ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال ،اے ڈی ڈی سی گاندربل شفقت اقبال ،ایس ایس پی یاتر اآفیسر ،ایس ایس پی جے بی سی آر ،اے ڈی سی گاندربل اورکیمپ ڈائریکٹر کے علاوہ ایس اے ایس بی ،این ڈی آر ایف ،ایس ڈی آر ایف ،راشٹریہ رائفلز ،سی آر پی ایف ،فوج ،پولیس ،صحت ،سول ڈیفنس ،ٹرانسپورٹ ودیگر آفیسران اس موقعہ پر موجود تھے۔امرناتھ یاترا کے شرو ع ہونے سے قبل پہلگام میں  کیمپ ڈائریکٹر نونہ ون بیس کیمپ ،سی ای او ،پی ڈی اے پہلگام،تحصیلدار پہلگام ،محکمہ بجلی،صحت عامہ ،آبپاشی وفلڈ کنٹرول ،اننت ناگ سرکل کے انجینئر صاحبان،اے آر ٹی او اننت ناگ ،اے ایل سی اننت ناگ ،ایس ڈی پی او عشمقام ،ایس ایچ او اورتحصیلدار پہلگام ودیگر اعلیٰ آفیسران کی موجودگی میں آزمائشی مشق (ماک ڈرل) کا اہتمام کیا گیا۔اس موقعہ پر این ڈی ایم اے کنسلٹنٹ ریٹائرڈ بریگیڈیر کُلدیپ سنگھ نے کہا کہ متعلقہ آفیسروں نے یاترا2019ء کے انعقاد کے سلسلے میں بیس کیمپ نونہ ون اوربس اڈہ پہلگام میں ماک ڈرل کاانعقاد کیا۔