Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

امرناتھ یاترا:چنار کور کمانڈر کا وادی میں سیکورٹی کا جائزہ پولیس کو جموں میں سیکورٹی چوکیاں قائم کرنے کی ہدایت

Mir Ajaz
Last updated: June 18, 2025 11:28 pm
Mir Ajaz
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر// فوج کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پرشانت شریواستو نے بدھ کو وادی کشمیر میں فوجیوں کی سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔سری نگر میں قائم اسٹریٹجک کور نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا”چنار کور کمانڈر نے شمالی اور جنوبی کشمیر میں سیکورٹی اپریٹس اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور مسلسل چوکسی کی ضرورت پر زور دیا،” ۔اس میں کہا گیا کہ کور کمانڈر نے فوجیوں کی تعریف کی اور ان کی لگن کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ چوکسی، چستی اور تیاری مشن کے لیے اہم ہیں۔کور نے پوسٹ میں کہا، “انہوں نے چنار کور کے پائیدار جذبے اور ایک پرامن اور ہم آہنگی والے کشمیر کے لیے تمام مشکلات کا مقابلہ کرنے کے عزم کو پھر سے تقویت دی۔”سیکورٹی کا جائزہ سالانہ امرناتھ یاترا کے آغاز سے دو ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔یہ یاترا 3 جولائی کو شروع ہوگی اور 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ادھر پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ یاتریوں کی حفاظت کے لیے جموں، سانبہ اور کٹھوعہ کے سرحدی اضلاع میں مزید چوکیاں قائم کرنے کے لیے مقامات کی نشاندہی کرے۔یاتریوں کی پہلی کھیپ یاترا کے آغاز سے ایک دن قبل بھگوتی نگر سے کشمیر کے لیے روانہ ہوگی۔ایک پولیس ترجمان نے کہا”تمام افسران کو تمام ناکے(چیکنگ پوائنٹس)کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی گئی ، خاص طور پر رات کے اوقات میں، انہیں ان جگہوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی جہاں یاتریوں کی حفاظت کے لیے مزید ناکے قائم کیے جاسکتے ہیں،” ۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) جموںرینج شیو کمار شرما نے بیس کیمپ، قیام گاہوں، یاترا کے راستے، سی سی ٹی وی تنصیبات اور پارکنگ ایریاز میں مختلف پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتیوں کے سیکورٹی آڈٹ کے دوران پولیس افسران کو بتائی۔ادھرسی آر پی ایف نے بدھ کے روز بھگوتی نگر امرناتھ یاترا بیس کیمپ کے اندر اور اس کے آس پاس یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انسداد تخریب کاری کا آپریشن کیا۔ حکام نے بتایاکہ سونگھنے والے کتوں، میٹل ڈیٹیکٹرز اور نگرانی کے آلات کی مدد سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس یونٹوں نے پارکنگ ایریا اور بیس کیمپ کی طرف جانے والی سڑکوں پرتلاشی کی ایک وسیع مشق کی۔انہوں نے بتایا کہ بیس کیمپ سے متصل دریائے توی کے کنارے اور دیگر مختلف عمارتوں میں بھی تلاشی کی گئی۔جموں و کشمیر پولیس کے سیکورٹی ونگ نے یاترا کے لیے بھگوتی نگر بیس کیمپ کا چارج سنبھال لیا ہے، جبکہ سی آر پی ایف بیس کیمپ کے ارد گرد سیکورٹی کا انتظام کر رہا ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
سری نگر میں ’پیڈل تھرو پیراڈائز‘ سائیکلوتھون میں سینکڑوں افراد کی شرکت
تازہ ترین
پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل آل پارٹیز اجلاس طلب
برصغیر
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں

Related

صفحہ اول

حریت کانفرنس کی سیاست ختم تشدد نے ہمیں کچھ نہیں دیا، نسلیں ختم ہوئیں، ہم کچھ نہیں کرسکے

July 19, 2025
صفحہ اول

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا پانی اور خون ایک ساتھ نہیں چل سکتے

July 19, 2025
صفحہ اول

پانچ طیارے مار گرائے گئے،ٹرمپ کا دعویٰ پاک بھارت جنگ امریکی مداخلت کے بعد ختم ہوئی

July 19, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کی روک تھام کا سامنا کرنا پڑے گا،خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتا: منوج سنہا

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?