امام بارگاہ چندر کوٹ میں خون عطیہ کیمپ منعقد

رام بن //ضلع ہسپتال اور انجمن ء امامیہ چندرکوٹ نے مشترکہ طور سے امام بارگاہ علی نگر کنفر میں منعقدہ خون عطیہ دینے کے ایک کیمپ میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا ۔ضلع میں پہلی مرتبہ شعیہ طبقہ سے وابستہ نوجوانوں نے کربلا کے شہیدوں کے نام پر خون کا عطیہ دیا ۔چندر کوٹ کے شیعہ طبقہ سے وابستہ نوجوانوں نے سابقہ روایت کے برعکس ضلع میں خدمت خلق کے جذبہ کے تحت خون کا عطیہ دیا ۔سماج کے تمام طبقہ سے وابستہ لوگوں نے طبقہ کے اس خیر سگالی جذبہ کی کافی سراہنا کی۔