نئی دہلی // الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاستی سرکار کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظامیہ میں ضروری تبادلوں اور تقرریوں کا عمل 18فروری تک مکمل کرے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی الیکشن کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی افسروں اور ایس ایس پیز کے علاوہ جو بھی تبادلے کرنے ہونگے وہ 18فروری تک مکمل کئے جائیں کیونکہ 25فروری تک بعد میں جو بھی اس قسم کے احکامات صادر ہوں گے انکے بارے میں الیکشن کمیشن سے اجازت نامہ حاصل کیا جانا لازمی ہے۔