الیکشن بلیٹن

 ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کا تیسرا مرحلہ آج

راجوری اور پونچھ کے4حلقوں میں رائے دہی 

 سمت بھارگو
 
راجوری//سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ ضلع ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت آج راوری اور پونچھ کے چار حلقوں میں ووٹ دالے جائیں گے۔راجوری میں تھنہ منڈی اور بدھل اولڈ اے (کوٹرنکا) حلقوں میں ووٹنگ ہوگی جبکہ پونچھ ضلع میں لورن اور منڈی کے حلقوں میں رائے دہی ہوگی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجوری محمد نذیر شیخ نے بتایا کہ ہمارے پاس 111 پولنگ سٹیشن ہیں جن میں سے 59 تھنہ مندی میں اور 52 بدھل اولڈ اے (کوٹرنکا) میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پولنگ پارٹیاں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر سلامتی کے ساتھ پہنچ گئی ہیں اور شفاف اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ پونچھ راہول یادو نے اسی دوران بتایا کہ یہاں پولنگ کے 75 مرکز ہیں جہاں ووٹنگ ہوگی۔انہوںنے کہا’’منڈی میں 44 اور لورن میں 31 پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں ووٹنگ ہوگی‘‘۔ان کا کہناتھا کہ تمام پولنگ ٹیمیں پولنگ مراکز پر پہنچ چکی ہیںاور سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ پرامن انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔
 

بھدرواہ میں تیسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ 

ڈی ڈی سی کے لئے 23 امیدوار و بلدیہ کی ایک نشست پر 7 امیدوار میدان میں 

ڈوڈہ /اشتیاق ملک/ضلع ترقیاتی کونسل و بلدیہ کے ضمنی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت آج ڈوڈہ کے دو حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں بھدرواہ ایسٹ و بھدرواہ ویسٹ شامل ہیں۔دونوں حلقوں میں 23 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ بلدیہ کے ضمنی انتخابات میں ایک نشست پر 7 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔دونوں حلقوں میں کانگریس، نیشنل کانفرنس و بھاجپا کے درمیان تکونی مقابلہ ہے جبکہ آزاد امیدوار بھی جیت کے لئے پر عزم ہیں۔اس دوران ضلع انتظامیہ نے بھدرواہ کے دونوں حلقوں پر قائم 90 پولنگ مراکز کے لئے عملہ روانہ کیا گیا۔
 

بالاکوٹ انتخابی حلقہ میں13خواتین آمنے سامنے

پی ایچ ڈی ہولڈر،ڈاکٹر اور وکلاء کے درمیان آر پار کی ٹکر

جاوید اقبال
 
مینڈھر//سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات13دسمبر کو ہونے جارہے ہیں۔ بالاکوٹ انتخابی حلقہ خواتین کیلئے ریزرو ہے جس میں13خواتین ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں ۔سرحدی تحصیل کو لیکر خواتین لوگوں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کررہی ہیں اور پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ خواتین گروپ بناکر گھر گھر انتخابی منشور لیکر پہنچ رہی ہیں ۔سرحدی تحصیل کو لیکر لوگوں سے بنکر، ہیلتھ سیکٹر ،تعلیم کے علاوہ پانی بجلی اور خواتین کے حقوق کے بارے میں لوگوں سے وعدے کئے جارہے ہیں۔ زیادہ تر خواتین بطور آزاد امیدوار الیکشن میںحصہ لے رہی ہیں جن میں کئی خواتین پی ایچ ڈی،ڈاکٹر اور وکیل بھی اپنی قسمت آزمارہی ہیں۔ سرحدی تحصیل کے لوگوں کے بڑے مسائل ہیں جن میں تاربندی کے اندر بسنے والے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ بنکروں کا ہے اور بنیادی سہولیا ت کہیں پر میسر نہیں ہیں جبکہ سرحدی تحصیل بالاکوٹ کے اندر کوئی بھی بڑا ہسپتال، ڈگری کالج، خواتین کیلئے ہائیر سکینڈر ی نہیں ہے ۔لیکشن میں حصہ لینے والی خواتین یہ تمام مسائل لیکر گھر گھر پہنچ رہی ہیں۔
 

گول میں 7امیدوار میدان میں

ایک سرپنچ اور ایک پنچ کا بھی انتخاب ہو گا

زاہد بشیر
 
گول// سب ڈویژن گول کی ڈی ڈی سی نشست پر آج ووٹ ڈالے جائیں گی جہاں پر اس وقت7اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں کانگریس ، این سی ،بی جے پی ، اپنی پارٹی اور آزاد اُمیدوار شامل ہیں ۔ گول کی اس نشست پر تکونی مقابلہ ہے جس میں آزاد اُمیدوار فرحت رفیق ، اپنی پارٹی کے طاہر اور نیشنل کانفرنس کے سخی محمد کے بیچ میں سخت مقابلہ ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزاد اُمید فرحت رفیق جو ایک ایک پڑھا لکھا نوجوان ہے اور زیادہ تر پڑھے لکھے نوجوان اس کے ساتھ ہیں وہیں نیشنل کانفرنس کے دو حریف ہیں جہاں پرانی نیشنل کانفرنس کے اور نئے موجود نیشنل کانفرنس کے حامی ہیں جن میں نئی نیشنل کانفرنس کے اُمیدوار کھل کر سابق فوجی کو میدان میں اُتار کر اُس کے حق میں سامنے آئے ہیں ۔ وہیں اپنی پارٹی کی جانب سے اعجاز احمد خان کے پرانے کار کن طاہر حسین بھی اس مقابلے میں ہیں ۔ گول میں آزاد اُمیدوار کے حق میں نوجوانوں کی اتنی بڑی تعداد اپنے آپ میں ایک تبدیلی کی لہر بھی ہے ۔ ووٹنگ کے سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے اور شام سے ہی گول بازار میں سخت حفاظتی انتظامات دیکھئے گئے ساتھ ساتھ دو درا ز علاقوںمیں الیکشن ڈیوٹی پر مامور ملازمین اور سیکورٹی دستے بھی بحفاظت پہنچ گئے ۔ اس دوران ایک سرپنچ اور ایک پنچ نشست پر بھی ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ داچھن گول سی جہاں سے سرپنچ شکیلہ بیگم نے گول بلاک سے بی ڈی سی کاالیکشن جیتا تھااور وہیں گنڈی داڑم بلاک سے جاوید اقبال منہاس نے بی ڈی سی کا الیکشن جیتا۔ اس طرح سے یہ نشستیں خالی پڑی تھیں اور آج ہی ان نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ۔