عظمیٰ یاسمین
تھنہ منڈی// سب ڈویژن تھنہ منڈی کی پنچائت عظمت آباد اور منہال میں انڈرسٹینڈنگ آف لائف لانگ لرننگ فار آل یا پروگرام کے تحت تعلیم بالغاں کیلئے شروع کئے گئے سینیٹر کے پہلے بیج کے کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام زیڈ ای ائو آفس، تھنہ منڈی میں کیا گیا تھا، جہاں زونل ایجوکیشن آفیسر (ZEO) پرویز اختر، ULLAS کے زونل نوڈل آفیسر (ZNO) سجاد احمد اور دیگر کئی اساتذہ موجود تھے جنہوں نے سیکھنے والوں کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ ULLASA حکومت ہند کی طرف سے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے جو غیر خواندہ اور بالغ افراد کی مدد کرتی ہے جو رسمی تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔ اسے نیو انڈیا لٹریسی پروگرام یا (NILP) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ اسکیم جولائی 2023 میں شروع کی گئی تھی اور یہ قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 کے ساتھ منسلک ہے۔ اس کے پانچ اجزاء ہیں: بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار، اہم زندگی کی مہارتیں، بنیادی تعلیم، پیشہ ورانہ مہارتیں، اور مسلسل تعلیم۔ اس اسکیم کا مقصد بالغ سیکھنے والوں کو ضروری مہارتوں سے بااختیار بنانا ہے اس موقع پر دونوں پنچایتوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ سیکھنے والوں نے بڑے اعتماد کے ساتھ اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جو اس اسکیم کے تحت اپنے کورسز کی کامیابی سے تکمیل کی علامت ہے۔ اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے زونل ایجوکیشن آفیسر تھنہ منڈی پرویز اختر نے زندگی کے ہر مرحلے پر تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ زندگی بھر سیکھنے سے نہ صرف افراد بلکہ پوری کمیونٹی بدل سکتی ہے۔ انہوں نے سیکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھیں اور اپنے گاؤں کی بہتری میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وہیں جناب سجاد احمد نے بھی سیکھنے والوں کی کوششوں کی سراہنا کی اور کہا کہ وہ اپنی نئی صلاحیتوں کو روزمرہ کی زندگی میں استعمال کریں۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقوں تک پہنچنے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ عمر یا پس منظر سے قطع نظر تعلیم ہر کسی کے لئے قابل رسائی رہے۔ اس موقع پر تمام شرکاء اور سیکھنے والوں نے ULLAS اسکیم کے تحت فراہم کیے گئے مواقع کے لئے حکومتی اقدامات کی سراہنا کی اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کا اختتام VTS کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔ انھوں نے نے خطے میں ULLAS اقدام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ تعلیم کی مسلسل حمایت کے لئے بھی تعریف کی۔