افغانستان میں حفاظ قرآن پرحملہ ظالمانہ اقدام:مشتاق الاسلام

سرینگر// مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے امیر مشتاق الاسلام نے افغانستان اورشام میں نہتے اور معصوم مسلمانوں کے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طاغوتی قوتیںایک جانب حیلے بہانوں کا سہارا لے کر امت مسلمہ کو تہہ تیغ کررہی ہیں اور دوسری جانب ان ممالک میں حکمران طبقہ مغربی ممالک کے قاتلوں کی کاسہ لیسی میں مست اپنے فرائض منصبی کو بھول چکے ہیں ۔قندوز افغانستان میں حفاظ قران پرحملے کوظالمانہ اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کے یہ مدح خوان آج اپنے آقائوں سے یہ پوچھنے سے کیوں کترارہے ہیںکہ ننھے پھول جیسے بچوں کو زندگی کی نعمت سے محروم کرنا کس رو سے جائز ہے ۔