اعجاز جان نے ساوجیاں کا دورہ کیا

پونچھ// عوامی رابطہ برقرار رکھنے اور عام لوگوں کی شکایات سننے کیلئے یوتھ این سی جموں کے صوبائی صدر اعجاز احمد جان نے ضلع پونچھ کے ساوجیاں کے دور دراز دیہاتوں کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے گگڑیان گاؤں کا خصوصی دورہ کیا جہاں جمعرات کو آگ لگنے کے ایک المناک واقعے میں چار رہائشی ڈھانچے جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ جان کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران موصوف نے متعدد مقامی وفود سے ملاقات کی جس میں لوگوں نے سڑکوں کے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کے علاوہ واٹر چارجز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں نے پی ایم اے وائی کے نفاذ میں سست رفتاری کی مزید مذمت کرتے ہوئے اس کی کے خلاف مہم چلانے کا مطالبہ کیا۔ اعجاز جان نے جموں و کشمیر کی ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ عوام پر لگائے جانے والے واٹر چارجز کو واپس لینے کے ساتھ ساتھ جل شکتی محکمے کے طریقہ کار کو بڑھاوا دیں۔انھوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی مرمت کے مقصد کے لئے ضروری سامان کی کمی کے ساتھ مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے پی ایم اے وائی کے نفاذ کے آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک فائدہ اٹھانے والے کو فائلوں کا بہت زیادہ بوجھ اٹھسنا پڑتا ہے اور متعلقہ عہدیداروں کی طرف سے کئے گئے لمبے دعوے صرف واٹس ایپ کی تصاویر تک ہی محدود ہیں۔ انہوں نے تمام زیر التواء سڑکوں کے منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے خصوصی پیکیج کا بھی مطالبہ کیا۔ دورے کے دوران اعجاز جان نے بھی بعض معاملات میں مداخلت کی اور سڑک کی تعمیر کے معاملات نمٹائے۔ بعد ازاں انہوں نے پارٹی کے ساتھیوں اور علاقے کی سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ گگڑیاں گاؤں کا دورہ کیا جہاں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں چار مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ جان نے ایس ڈی آر ایف کے تحت متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔