اطفال کیلئے قانونی امدادکلینک

سرینگر//سنٹرل یونیورسٹی نوگام کیمپس میں کل شعبہ قانون کے اہتمام سے اطفال کیلئے قانونی امدادکلینک پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوا ۔‘Juvenile Justice System in Jammu and Kashmir: Role of Stakeholders'کے موضوع پر منعقدہ اس ورکشاپ میں وائس چانسلر سنٹرل یونیورسٹی پروفیسر معراج الدین میر،جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس مظفر حسین عطار ،سکول آف لیگل سٹیڈیزکے سربراہ اور ڈین ڈاکٹر شیخ شوکت حسین ،اسسٹنٹ پروفیسر گل افرزہ جان کے علاوہ فیکلٹی ممبران ،سکالروں اورمختلف کالجوں کے طلاب نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔