اسمبلی و پارلیمانی انتخابات کے لئے تیاریاں

ڈوڈہ //ضلع الیکشن افسر انشل گارگ نے منگل کے روز ای آر اوز اور اے ای آر اوز،سپر وائزروں اور بی ایل اوز کاایک اجلاس منعقد کیا ،تاکہ ناخیز افراد کے ووٹروں کی فہرست کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اسکے علاوہ اجلاس کے دوران الیکشن عملہ کو VVPAT اور ویب پورٹل اور ووٹر فہرستوں کو اپڈیٹ کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔انہوں نے ووٹر فہرستوں کو22جنوری سے قبل اپڈیٹ کرنے اور ناخیز افراد کے ووٹران کی فہرست نائب تحصیلدار کو پیش کرنے کی ہدایت دی۔تربیت فراہم کرنے کے بعد شرکا کو سویپ بیداری کے تحت VVPATپر نیشنل ووٹر سروس پورٹل کا استعمال کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ اس موقعہ پر ڈی ای او نے کہا کہ ای آر او ۔NET الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے تیار کی گئی ہے،تاکہ کوئی بھی ووٹر باقی نہ رہے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار بھارتی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ہارون نائیک، ایس ڈی ایمز ، محکمہ صحت عامہ کے اے ای ای، تمام اے ای آر اوز،نائب تحصیلدار الیکشن ،سپر وائزروں ، بی ایل اوز اور دیگر متعلقہ اہلکاروں نے شرکت کی۔