ریاض ملک
سرینگر// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بدھ کو کہا کہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی نے اپنا کام کر دیا ہے۔وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے۔بدھ کو اسمبلی میں خصوصی پوزیشن کی بحالی کیلئے منتخب عوامی نمائندوں سے بات چیت شروع کرنے سے متعلق قرارداد منظور ہونے پر بی جے پی کے شدید احتجاج کے بیچ قائد ایوان اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’اسمبلی نے اپنا کام کر دیا میں اس پر اتنا ہی کہوں گا‘‘۔ادھر بی جے پی کے لیڈروں نے اسمبلی میں دفعہ 370 کی بحالی کے متعلق قرار داد کے خلاف زبردست احتجاج درج کیا اور اس کو ملک دشمن ایجنڈا قرار دیا۔انہوں نے کہا، ’یہ ملک دشمن ایجنڈا ہے، ہم اس قرار داد کو مسترد کرتے ہیں‘۔