نئی دہلی// ملک کی 5 ریاستوں مغربی بنگال، تامل ناڈو، کیرالہ، آسام اور پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات میں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس، تامل ناڈو میں ڈی ایم کے، کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ جبکہ آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی کی سربراہی میں قائم انتخابی اتحاد ’نیشنل ڈیموکریٹک الائنس‘ نے میدان مار لیا ہے۔سب سے اہم اہمیت کا حامل الیکشن مغربی بنگال کا تھا جہاںترنمول کانگریس بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کو زبردست جھٹکادیتے ہوئے 200 سیٹوں سے زیادہ پر سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔دوسرا بڑا انتخابی معرکہ تامل ناڈو میں ہوا جہاں 234 میں سے 138 نشستوں پر ’’ڈی ایم کے‘‘ نے فتح کے جھنڈے گاڑ دیئے جب کہ اپوزیشن جماعت نے 92 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔اسی طرح کیرالہ میں 140 نشستوں کے لیے مقابلہ تھا جو بائیں بازو کی جماعت لیفٹ ڈیموکریٹک فیڈریشن نے 81 نشستیں جیت کر اپنے نام کرلیا۔آسام میں بی جے پی کے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جب کہ یونائیٹڈ پروگریسیو الائنس نے 48 سیٹیں اپنے نام کیں اسی طرح پڈوچیری میں 30 میں 17 نشستیں مودی کے اتحاد اور 11 یونائٹڈ پروگریسیو الائنس نے حاصل کیں۔دوسری طرف راجستھان کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے اپنی تین اسمبلی سیٹوں میں سے دو سیٹیں گنوا دیں۔ ایک سیٹ کو بچانے میں کامیاب ہوگئی۔ادھرکانگریس نے کہا ہے کہ کیرالہ اور آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج اس کے توقع کے برخلاف ہے ان ریاستوں کو پارٹی نے جن وجوہات کی وجہ سے کھویا ہے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ "ان انتخابات میں آسام اور کیرالہ اسمبلی کے انتخابی نتائج ہمارے لئے چیلنج بھی ہے اور امید کے برخلاف ہے ۔ ہم الیکشن ہار گئے لیکن نہ ہمت ہار گئے۔
یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے:ممتا بنرجی
کلکتہ//مغربی بنگال میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ بنگال کے عوام کی جیت ہے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، انہوں نے پارٹی ورکروں کو سڑکوں پر اتر کرجشن منانے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے گھروں میں چلے جائیں۔ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس کی شاندار جیت کے بعد ممتا بنرجی نے بھی نندی گرام میں سخت مقابلے کے بعد 1201 ووٹوں سے جیت حاصل کرلی ہے
راج ناتھ کی ممتا، سونووال، اسٹالن، وجین کو مبارک باد
نئی دہلی//یواین آئی// بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق صدر اورمرکزی حکومت میں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے مغربی بنگال، آسام، کیرالہ اورتمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں فیصلہ کن سبقت حاصل کرنے پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی، سورواند سونووال، پنرئی وجین اور ڈی ایم کے کے لیڈرایم کے اسٹالن کو مبارک بادپیش کی۔اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سب سے پہلے مبارک باد دی اوران کے اگلے دورکے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔