اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ اور ااور ملیشیا کی ایک یونیورسٹی کا سوموار کے روز ایک انٹریکٹو سیشن(پروگرام منعقد ہوا جس میں دونوں اداروں نے مختلف چیزوں پر تبادلہ خیال کیا ہے سوموار کویونیورسٹی سنس اسلام ملیشیا اور اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ کے درمیان ایک آپسی بات چیت کا پروگرام ڈین ایکاڈمک امور ات یونیورسٹی ڈاکٹر اے ایم شاہ کی صدار میں منعقد ہواہے جنہوں ادارے میں چل رہے مختلف پروگراموں کے حوالے سے ملیشیا یونیورسٹی سے آئے فیکلٹی ممبران اور سکالروں کو جانکاری فراہم کی ہے جبکہ ملیشیا یونیورسٹی سینس اسلام کے ڈیلی گیشن کے سربرہ ڈاکٹر امی سلوا احمد نے نے اپنی یونیورسٹی میں دستیاب تعلیمی نظام اور دیگر جانکاری یہاں کے سکالروں اور ڈین کو فراہم کی ہے جس میں دونوں اداروں کے فیکلٹی ممبران اور دیگر سکالروں نے مختلف چیزوں جن میں دونوں کے الگ الگ رہن سہن ،کلچر،تعلیم فراہم کرنے کے طریقہ کار وغیرہ پر تبادہ خیال کیا ہے پروگرام کا آغاز باضابطہ طور یونیورسٹی کے ترانے سے کیا گیا ہے یاد رہے یہ سیشن رواں مہینے کی 13تاریخ تک جاری رہے گی۔