سرینگر //کشمیر یونیورسٹی نے اسسٹنٹ رجسٹرار اور اسسٹنٹ کنٹرول کی اسامیوں کیلئے لئے گئے مینز امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے اور نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی نے اسسٹنٹ رجسٹرار اور اسسٹنٹ کنٹرولر کی اسامیوں کیلئے 23مارچ کو مینز امتحانات منعقد کئے تھے۔ یونیورسٹی نے 24اکتوبر سال 2019 کو اسسٹنٹ رجسٹرار اور اسسٹنٹ کنٹرول کی 7اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی تھی اور اس کے بعد 26اگست 2021کو ابتدائی امتحانات کا انعقاد کیا گیا تھا، جن کے نتائج یکم دستمبر 2021کو جاری کئے گئے تھے۔ مینز امتحان کیلئے پہلے 6جنوری 2022کی تاریخ طے کی گئی تھی جو بعد میں23مئی کو منعقد کیا گیا ۔مینز امتحانات میں175اُمیدواروں نے امتحانات دئے تھے ،جن کے نتائج سامنے آگئے ہیں اور یونیوسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔