اساتذہ کی ڈجٹل خواندگی صلاحیتیں بڑھانے پر لیفٹنٹ گورنر کا زور | جموں کے123اورکشمیرکے205لیبس میں آئی سی ٹی آلات کی تنصیب مکمل

جموں//لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے اساتذہ پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے تدریس اور سکھانے کے ہنر کو بڑھاوادیتے رہیں خاص کر ڈجٹل خواندگی کی صلاحیتوں کو فروغ دیتے رہیں۔مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور طلاب سے ورچیول خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس سے نئی نسل کو موثر طورسیکھنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے مزید اس بات پر بھی زوردیا کہ جہاں لازمی ہو وہاں اساتذہ کو کمپوٹروں کی تربیت دی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں اور ہنر میں مزید نکھار آجائے۔وہ یہاں سماگراہ شکھشاہ کے تحت کمپوٹر ایڈیڈ لرننگ سینٹرز اور 200انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبس کے ای افتتاح کے موقعہ پر راج بھون میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈجٹل سیکھ ایک ہدایتی عمل ہے جو طلاب کے سیکھنے کے تجرنے کوٹیکنالوجی کی مددسے موثر بناتی ہے ۔ اس موقعہ پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے انتظامی سیکریٹری سمرن دیپ سنگھ نے کہا کہ آئی سی ٹی الات کی تنصیب اور انہیں چالو کرنے کاکام جموں خطے میں123اور کشمیرمیں205لیبس میں مکمل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ اسکولوں کو15فروری2021تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد 7608پرائمری اسکولوں مین سے1733میں کمپوٹر ایڈیڈ ٹیکنالوجی متعارف ہوگی اور2522سکینڈری اور ہائراسکینڈری اسکولوں میں سے 1640میں یہ پروجیکٹ مکمل کیا جائے گا ۔لیفٹنٹ گورنر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ جامع اقدام کرکے پروگرام کی موثر عمل آوری کیلئے ادارہ جاتی نظام بنائیں اور اہداف کو معینہ مدت میں مکمل کریں.۔انہوں نے اسکولوں میں کمپوٹر لیبس کے مکمل طور قابل کار ہونے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی  تاکہ طلاب کوفائدہ پہنچے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشاہ نے اس موقعہ پرکہا کہ تمام اسکولوں میں کمپوٹرلیب قائم کرنے کیلئے اقدام کئے جارہے ہیں ۔