Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

اردو کونسل کی سالانہ تقریب فروغ اردو کیلئے سنگ میل گراں قدر خدمات کیلئے کشمیر عظمیٰ اعزازسے سرفراز

Mir Ajaz
Last updated: September 8, 2024 12:30 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

بلال فرقانی

سرینگر// اردو زبان کی اہمیت اور ترویج کے عزم کے ساتھ سنیچر کے روز جموں کشمیر اردو کونسل نے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں اردو کی عظمت اور اس کی عالمی سطح پر مقبولیت کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب میں اردو زبان کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو اعزازات سے نوازا گیا، اور اردو زبان و ادب کی قدر و قیمت کو اجاگر کرنے کے لیے اہم اقدامات کی بنیاد رکھی گئی۔۔ تقریب کی صدارت معروف ماہر قانون جسٹس(ر) بشیر کرمانی نے کی اور مہمان خصوصی سابق چیف انفارمیشن کمشنر صوفی غلام رسول کے علاوہ نور شاہ ، ڈاکٹر جاوید اقبال ، ڈاکٹر رفیق مسعودی ، وحشی سعیداور ڈاکٹر بلخی شامل تھے۔مہمان خصوصی غلام رسول صوفی نے اردو زبان کی عالمی اہمیت اور اس کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو زباں نے انہیں’’ آئی اے ایس‘‘ امتحان پاس کرنے میں کافی مدد کی۔ جسٹس(ر) بشیر کرمانی نے اردو زبان کے فروغ کے لیے عوامی سطح پر مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اردو کونسل جیسے اداروں کو مالی تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔کانفرنس میں اردو زبان کے فروغ کے لیے چند اہم قراردادیں منظور کی گئیں جن میں تمام دفاتر میں اردو زبان کی خط و کتابت کو یقینی بنانا، جموں کشمیر میں اردو اکیڈمی کے قیام کا مطالبہ، اور اردو ادب کے مشاہیر کو خراج عقیدت پیش کرنا شامل ہیں۔

 

تقریب میں اردو زباں وادب اور صحافت کی ترویج،ترسیل اور ترقی کیلئے موقر روزنامہ کشمیر عظمیٰ کو سند اور اعزاز سے نوازا گیا ۔ اس بات کی تعریف کی گئی کہ روز نامہ کشمیر عظمیٰ نے اردو زبان وادب ، ترویج دین اور سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔نیز کشمیر عظمیٰ کی وساطت سے اردو قلمکاروں کی فوج تیار ہوئی جو اردو زبان کے فروغ کیلئے ہمہ تن مصروف ہیں۔ روزنامہ تعمیل ارشاد،کشمیر یونیورسٹی کے اقبال انسٹی چیوٹ اور حال میں سٹیٹ ایوارڈ سے نوازی گئی ایک خاتون ٹیچر عرفانہ امین کے علاوہ مرحوم سلطان الحق شہیدی کو بھی اردو کی خدمت اور تشہیر کیلئے ایوارڈوں سے نوازا گیا۔ تقریب کے دوران ڈاکٹر ظہور گیلانی کی کتاب ’قومی تعلیمی پالیسی 2020‘ کا اردو ترجمہ اور ڈاکٹر نواب دین قصانہ کی افسانوں کی کتاب ’’پیغام کن‘‘ کی رسم رونمائی بھی کی گئی۔ ان کتابوں کا مقصد اردو ادب کی ترویج اور اس کی قدر کو اجاگر کرنا ہے۔تقریب میں ایک مشاعرے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نمایاں شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت معروف شاعرہ رخسانہ جبین نے کی، اور اس میں اشرف عادل ،مبارک لون، عارض ارشاد، بشیر حائل اور ڈاکٹر طاہر تنویر نے اپنی شاعری پیش کی۔تقریب میںکونسل کے جنرل سیکریٹری جاوید ماٹجی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اردو زبان کی ترویج کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ ملک میں زبان سکڑ رہی ہے۔ کانفرنس کے دوران صوفی علی محمد نے گوشوارہ اور جاوید کرمانی نے کونسل کی سالانہ رپورٹ پیش کی جبکہ اختتام پر آفتاب اندرابی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مقامی زبانیں ملکی ثقافت کازیور انگریزی بولنے والوں کو عنقریب شرم آئے گی:امیت شاہ
برصغیر
پنشنروں کی شکایات کا ازالہ ترجیح یکم سے30جولائی تک خصوصی مہم کاانعقاد ہوگا:ڈاکٹرجتندرسنگھ
برصغیر
سونیا گاندھی ہسپتال سے رخصت، کانگریس رہنما کی صحت میں بہتری
برصغیر
مودی غیرملکی دورے کے بعد وطن واپس آج بہاراوراُڑیشہ کے دورے پرروانہ ہوں گے
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

چھ ماہ گزر گئے، مگر ریزرویشن معاملہ جوں کا توں ،طلباء مایوس، حکومت خاموش

June 19, 2025
تازہ ترینکشمیر

حکومت ریزرویشن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک واضح ٹائم لائن طے کرے: الطاف بخاری

June 19, 2025
File Photo
کشمیر

کابینہ اجلاس میں ریزرویشن رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی قانونی طور قابلِِ عمل دستاویز بنانے کیلئے اس پر مزید کام کرنے کی ہدایت

June 19, 2025
کشمیر

جموں و کشمیر میں279سرکاری عمارتیں سولر پینل لگانے کیلئے 100کروڑ کے ٹینڈر جاری

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?