جموں//اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ اودھم پور ترقی، صحت نظام، سڑک رابطہ،سیاحت اور روزگار کے حوالے سے سیاسی وانتظامی عدم توجہی کا شکار ہے۔ موصوف پارٹی کی ضلع اودھم پور کمیٹی کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے، جس میں تنظیمی امور، ترقیاتی، بڑھتی بے روزگار ناقص حفظان صحت ڈھانچہ، سیاحت اور دیگر مسائل پر تفصیلی غوروخوض ہوا۔ اس دوران ضلع کمیٹی نے پارٹی صدر کو اودھم پور کے گاؤں، پہاڑی علاقہ جات اور میونسپل حدود میں لوگوں کو درپیش مشکلات ومسائل کا جائزہ لیا۔ ضلع کے سیاسی نمائندگان کی سنگین لاپرواہی کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ جان کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالت، لڑکھڑاتی صحت شعبہ، سیاحت کو فروغ دینے اور مذہبی وسیاحتی مقامات کو ترقی نہ دی گئی ہے۔ اودھم پور میں کئی قسم کی مشکلات درپیش ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ضلع سیاسی وانتظامیہ طور نظر انداز رہا۔ چنینی، رام نگر، لاٹی، بسنت گڑھ، پنچاری ودیگر علاقوں میں سڑکوں کی حالت خستہ ہے، اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نہیں،بجلی اور دیگر مسائل بھی حل نہ کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے اندر نظر انداز سیاحتی مقامات اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے الطاف بخار ی کو بتایا‘‘ضلع اودھم پور میں سدھ مہادیو مندر، پنگلا ماتا، چھونترہ ماتا، سکرالہ ماتا، مارہاڑہ ماتا، نارسنگھ مندر، گڈسیری تالاب، ڈالسر جھیل، مانسر جھیل ہے، اس کے علاوہ رام نگر قلعہ، سمادی تالاب رام نگر ، ایسے علاقہ جات جنہیں ملکی وبین الاقوامی سیاحتی نقشہ پر لانے کی ضڑورت ہے، اِن مقامات کو ترقی دینے کے لئے مطلوبہ فنڈز فراہم کئے جانے چائیے۔اس دوران الطاف بخاری نے ضلع کے اندر بڑھتی بے روزگاری پربھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، اگر ضلع کے مندرجہ بالا مقامات کو ترقی دی جائے تو مقامی آبادی کے لئے روزگار کے وسیع مواقعے پیدا ہوں گے۔ اودھم پور۔ رام نگر سڑک کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ سڑک پر جہاں کہیں کھڈے پڑتے ہیں، اُنہیں بھرنے پر ہی توجہ رہتی ہے، یہ سڑک بہت پرانی ہے، جس کو کشادہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے اسپتالوں کے اندر مناسب تعداد میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی تعیناتی یقینی بنانے پربھی زور دیا۔