سرینگر // حزب المجاہدین سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ دہلی کے حکمران نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور ان پر معاشی بد حالی مسلط کرنے کی طے شدہ مذموم پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،عالمی برادری کب تک تماشائی کی حیثیت سے بھارت کے اس ظالمانہ کردار کو دیکھتی رہے گی؟ دنیا اور عالمی طاقتوں کی مجرمانہ خاموشی سے ایک بہت بڑا المیہ واقع ہوسکتا ہے ۔ جہاد کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیر میں ہورہی انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی طرف عالمی برادری کو متوجہ کرنے کیلئے بھر پور اور ہمہ وقت سفارتی مہم جوئی اختیار کرے۔اخلاقی و سیاسی امداد سے کچھ آگے بڑھ کر بر سر پیکار حریت پسند عوام کی ٹھوس معاونت کرے،جو کہ ایک فریق ہونے کے ناطے حکومت پاکستان کی آئینی ،قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔اجلاس میں شہداء پلوامہ کو زبردست خراج عقیدت اداکیا گیا اور واضح کیا گیا کہ جدوجہد آزادی پوری قوت سے جاری رہے گی۔