بانہال // کرونا وائرس سے احتیاط کیلئے بازاروں کو دن کے اوقات میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک بند رکھنے کا حکم ہے اور اس حکم کی حکم عدولی کی پاداش میں ایک گیس ایجنسی کے کائونٹر کو قصبہ بانہال میں سربمہر کر دیا گیا اور 10 گیس سلنڈر بھی ضبط کئے گئے ۔ تحصیلدار بانہال شیخ جاوید احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی حکم عدولی کی وجہ سے یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا قصبہ بانہال میں جب بازار کامعائنہ کیا گیا تو کسی سٹور کے بجائے گیس سلنڈر بھی قصبہ میں ہی موجود پائے گئے۔انہوں نے کہا اس سلسلے میں گیس ایجنسی کا یہ کائونٹر سربمہر کیا گیا ہے اور گنجان دکانوں کے بیچ میں گیس سلنڈر رکھنے کی پاداش میںاس دکان سے دس سلنڈر بھی ضبط کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ دکانوں اورٹریفک پر بندش عوام کے جان کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا اور عوام کو اس ضمن میں انتظامیہ کواپناتعاون دیناچاہئے۔