سرینگر/شمالی کشمیر کے اجس علاقے میں جمعہ کو ہڑتال رہی۔ یہ ہڑتال بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں کے ہاتھوں1992میں سات نہتے شہریوں کو جاں بحق کئے جانے کی برسی کے سلسلے میں کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں تمام دکان اور کاروباری ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پربھی کافی کم ٹریفک چل رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف اہلکاروں نے 1992میں آج ہی کے دن ایک کریک ڈائون کے دوران مقامی جامع مسجد احاطے میں سات شہریوں کو جاں بحق کیا تھا۔
فورسز نے تمام گائوں والوں کو مسجد احاطے میں جمع کرکے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
جن شہریوں کو اُس دن جاں بحق کیا گیا تھا اُن میں عبد الرشید گنائی، محمد مقبول راتھر، عبد الرحیم راتھر، محمد سلطان لون اور ولی رحمان خان وغیرہ شامل تھے۔