ابھینندن ہوم سولنہ میں پولیس کی طرف سے تقریب منعقد

سرینگر//جسمانی طور ناخیز افراد کے عالمی دن کے موقعہ پر سرینگرپولیس نے کل یہاںابھینندن ہوم سولنہ میںقوّتِ سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے سکول میں جسمانی طور خاص بچوں میں 100ٹریک سوٹ تقسیم کئے ۔اس سلسلے میں منعقدہ ایک سادہ تقریب پر ایس ایس پی سرینگر ڈاکٹر ایم حسیب مغل نے قوّتِ سماعت و گویائی سے محروم بچوں میں 100سو ٹریک سوٹ تقسیم کئے ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا کہ جسمانی طور خاص ان بچوں کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے اور ایسیبچوں کی ضرورتوں کاخاص خیال رکھنا سماج کی ایک اہم ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ19کی صورتحال کے دوران جہاں عام لوگوںکو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا وہاں جسمانی طور خاص افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ایس ایس پی نے جسمانی طور خاص بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہیں  اپنے اپنے شعبوں میں دلچسپی لینے کی ترغیب دی جس طرح ہندوستانی پیرا اولمپین دیپا ملک نے نام روشن کیا۔انہوںنے بچوں کویقین دلایا کہ سری نگر پولیس مختلف اہلیت رکھنے والے بچوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ اپنے مقاصد کے حصول میں ان کی سہولت کے لئے کردار ادا کرے گی۔انہوں نے سکول میں بچوں کو بیڈ منٹن کورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیاتاکہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے خود کو فٹ محسوس کریں۔تقریب پر ایس پی ساوتھ سٹی سجاد شاہ،اے ایس پی حضرتبل عنایت چودھری، ایس ڈی پی او شہید گنج شاہجہاں چودھری، ایس ایچ او شیرگڈھی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔