محمد تسکین
بانہال// جمعہ کی دوپہر ہوئی بارشوں کے بعد سے ہفتے کی شام تک مطلع مجموعی طور ابر و آلود تھا اور ہفتے کی صبح سے دھوپ چھاؤں کا کھیل جاری رہا۔اس دوران تقریباً 270 کلومیٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی اور جمعہ کے ٹریفک جام کے بجائے ہفتے کے روز شاہراہ ہر مجموعی ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا۔ البتہ خانہ بدوشوں کی نقل و حرکت سے قصبہ بانہال اور رامسو سیکٹر جے تنگ علاقوں میں ہلکا پھکا ٹریفک جام رہا تاہم مجموعی طور معمول کا ٹریفک چلتا رہا۔ٹریفک حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ہفتے کی صبح سے ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک چلانے کے اوقات کے مطابق مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں چلنے کی اجازت تھی اور ہفتے کی سہہ پہر تک بیشتر مسافر ٹریفک ناشری اور بانہال ٹنل کو پار کرکے اپنی منزلوں کو پہنچ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سہہ بعد قاضی گنڈ میں اپنی باری کے منتظر ٹرکوں اور ٹینکروں کو جموں کیطرف بحال کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ شام تک جاری تھا۔ اس دوران قصبہ بانہال سے گزرنے والی تنگ شاہراہ پر وقفے وقفے کا ٹریفک جام رہا تاہم قصبہ بانہال میں شاہراہ پر تعینات ٹریفک پولیس اور پولیس اہلکار ٹریفک جام کو رواں کرتے گئے۔