منڈی//دھڑہ منڈی میں تعلم نسواں کے حوالے سے ایک پر گرام منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام نے اس موضوع پر مفصل گفتگو کی۔اس موقعہ پر فلاحی ادارہ میں زیر تعلیم بچیوں نے مختلف عنوانات پر روشنی ڈالی ۔ تقریب کی صدارت مولاناسعید احمد حبیب صدر جماعت علماء اہلسنت والجماعت پونچھ ونائب ناظم جامعہ ضیاالعلوم پونچھ کررہے تھے جبکہ مقرر خصوصی مولانافتح محمد صدر نوجوانان علماء اہلسنت ولجماعت پونچھ و ناظم اعلی جامعہ محمودیہ مینڈھر تھے ۔ ان کے علاوہ جامعہ قاسم العلوم محمود نگر سیڑھی خواجہ سے مولانا حافظ محمد شریف فاصل، مولانا عبدالحمید اصغر صدر جامعہ زینت الاسلام دھڑہ ،جامعہ تعلیم القرآن اڑائی کے مہتمم مولاناشمس الدین قاسمی ،مولانا عبدالحمید معلم جامعہ طیب العلوم لورن ، انصاف مومنٹ کے چیئرمین جاوید ریشی ،سابق سرپنچ فتح پور خورشید احمد، ہیڈ ماسٹر محمد اکبر حاجی محمد اکبر و دیگر معززین بھی موجو دتھے ۔اپنے خطاب میں مولانافتح محمد نے کہا کہ ایک مرد کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم اور ایک عورت کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے اس لئے جہاں ہمیں اپنے بچوں کو تعلیمی میں آگے لاناہے وہیں بچیوں کی تعلیم کا بھی خیال رکھناہے ۔انہوںنے کہا کہ کامیابی تب ہوگی جب معاشرہ میں تعلیم ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ اگر لو گ کامیابی چاہتے ہیںتو انہیں اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی اعلیٰ ترین کتاب کا سب سے پہلا لفظ ہی اقراء سے شروع ہوا جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام نے تعلیم پر کتنا زور دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے اور اسی سے دین و دنیا سنور سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہر گز عورت کو تعلیم حاصل کرنے سے منع نہیں کرتا لیکن علم وہ ہو جس کے ساتھ قرآن و حدیث کادرس ہو۔اپنے صدارتی خطاب میں مولانا سعید احمد حبیب نے کہا کہ مسلم قوم کی پسپائی اور پچھڑنے کی وجہ صرف اور صرف تعلیم سے دوری ہے۔ان کاکہناتھاکہ اب بھی اگر اس وراثت کو پانے کے لئے ہم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنے لگ جائیں تو کامیابی یقینی ہے ۔ اس موقعہ پر ٹرسٹ کے صدر مولانامنظور احمد اشاعتی نے تمام علماء وحاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔