کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ کے سیمنا کالونی میں رہایشی مکان میں ااگ لگنے کے سبب لاکھوں روپے کا سامان تباہ ہوگیا تاہم مقامی لوگوں و فائر سروس کی بروقت کاروائی سے ااگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ فائر سروس کے افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دوپہر ا یک بجے کے قریب مشتاق احمد لون کی پہلی منزل میں کچن میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ نمودار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مزید پھیلنے لگی تاہم مقامی نوجوانوں و فائر سروس کے اہلکاروں نے اس پر بروقت قابو پالیااور دیگر کمروں کو آگ سے بچا لیالیکن کچن میں لاکھوں روپے کا سامان مکمل طور جل چکا تھا۔