عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // پولیس نے کہا ہے کہ گڈول کوکر ناگ میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا نہ کہ سیکورٹی فورسز پر گھات لگاکر حملہ کیا گیا۔اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے کشمیر زون پولیس کی جانب سے ٹیوٹر(X)پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ پولیس/آرمی آفیسرز کو “گھات لگاکر حملہ کرنیکی قیاس آرائی” سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مخصوص ان پٹ پر مبنی آپریشنز ہے۔انہوں نے مزید کہا ’’ آپریشن جاری ہے اور پھنسے ہوئے تمام 2-3 ملی ٹینٹوں کو بے اثر کر دیا جائے گا‘‘۔