عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جمعہ کولائن آف کنٹرول پر یونٹوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔دویدی نے اننت ناگ میں راشٹریہ رائفلز (RR) کیمپ کا بھی دورہ کیا تاکہ انسداد دراندازی گرڈ اور آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے ۔حال ہی میں 19 راشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسر کرنل منپریت سنگھ، ان کے کمپنی کمانڈر میجر آشیش دھونچک، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں مزمل اور ایک سپاہی ہلاک اور دو دیگر فوجی زخمی ہوئے تھے۔ آپریشن کے دوران لشکر طیبہ کے کمانڈر عزیر خان سمیت دو عسکریت پسند بھی مارے گئے۔فوج نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے کل آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کپواڑہ ضلع میںٹنگڈار میں کنٹرول لائن کے ساتھ فرنٹ لائن یونٹوں کا دورہ کیا۔انہیں انٹیلی جنس کے آٹومیشن اور انگیجمنٹ میٹرکس پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی کمانڈر نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انسداد شورش کے فعال آپریشنز میں آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر انہیں مبارکباد دی۔