اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے چوری و آن لائن فرضی کیس کے دو الگ الگ معاملات میں 5 افراد کو گرفتار کرکے نقدی 64500 روپے و بھاری مقدار میں چوری شدہ چیزیں برآمد کیں ہیں۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ کی تحقیقاتی ٹیم کے پاس سریش کمار ولد گوتم ریشی ساکنہ دھریجہ نے آن لائن فراڈ کیس میں 64500 روپے کے خسارے پر شکایت درج کرائی۔ اس دوران پی ایس آئی انکش ناگرہ کی قیادت میں سائبر کرائم یونٹ کی ٹیم نے وسیع پیمانے پر تحقیقاتی عمل شروع کیا اور 64500 روپے کی رقم کو برآمد کیا وہیں این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ایک ملازم ہرجوت سنگھ نے پولیس پوسٹ کھیلینی میں گوہا سڑک پر لگائے گئے کریش بیرئر کو نقصان پہنچانے و سامان چوری کرنے کی شکایت درج کی جس پر ڈوڈہ تھانہ میں ایف آئی آر زیر 50/2024،زیر دفعہ 379/آئی پی سی درج کیا گیا اور انچارج پولیس پوسٹ کھیلینی شبم شرما کی قیادت میں ٹیم نے تحقیقات شروع کی۔پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے اندر تحقیقات کو مکمل کیا۔ پولیس کے مطابق 27 کریش بیرئر کو برآمد کیا گیا اور الٹو گاڑی زیر نمبری PB69C-8514کو بھی ضبط کیا گیا اور اس معاملہ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال میر کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔