کنگن//سونہ مرگ سڑک سے برف ہٹاکر آمدورفت کے قابل بنانے کے بعد بھی اتوار کو سیاحوں کی گاڑیوں کو سونہ مرگ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جس کی وجہ سے آج دن بھر گگن گیر کے مقام پر ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کئی مسافروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سونہ مرگ سڑک صاف ہونے کے باوجود بھی سیاحوں سے بھری گاڑیوں کو گگن گیر میں ہی روک دیا گیا۔
سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کو ٹریفک جام سے اپنے اپنے منزلوں تک پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔