سرینگر//آلوچی باغ سرینگر میں جمعہ کو ایک دلدوز حادثے کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک ترکھان لقمہ اجل بن گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوا۔ آلوچی باغ میں 27سالہ ترکھان اشفاق احمد تیلی اور اسکا ساتھی کام کررہے تھے جس کے دوران دونوں کو ترسیلی لائن کی کرنٹ لگ گئی۔ کرنٹ لگنے سے ترکھان بری طرح جھلس گئے اور انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں اشفاق نے دم توڑ دیا۔ اسکے ساتھی کی حالت قدرے مستحکم ہے۔