نوشہرہ // سب ڈویژن نوشہرہ کے دبڑ برسالی گائوں میں محکمہ آب رسانی کی جانب سے آلودہ پانی لوگوں کو سپلائی کیا جارہاہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے محکمہ جل شکتی کی جانب سے بنائی گئی واٹر سپلائی سکیم سے دیہات میں آلودہ پانی سپلائی کیا جارہاہے جبکہ اس سلسلہ میں متعلقہ محکمہ کا جانکاری فراہم کرنے کے باوجود بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے دبڑ پنچایت کے موہٹرہ ،برسالی ،گنگوٹا ،جل،جلائی گڑھ ودیگر ملحقہ دیہات میں آباد 4سو سے زائد کنبوں کو دریا سے آلودہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کے ملازمین و آفیسران کی لاپرواہی کی وجہ سے مناور دیا سے آلودہ پانی لوگوں کے گھروں میں سپلائی کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سپلائی کے سلسلہ میں دریا سے ٹینک میں ایک بڑی پائپ ڈالی گئی ہے جس کے ذریعہ آلودہ پانی جمع کیا جاتا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی لاپرواہی کا سنجیدہ نوٹس لے کر ان کو صاف پانی سپلائی کیا جائے تاکہ لوگوں کو معیاری سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔