سرینگر//انجمن شرعی شیعیان سربراہ آغا سید حسن نے تنظیم کے سرگرم کارکن علی محمد زوار ساکن ذیلدار محلہ سعیدہ کدل کی زوجہ ، انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو کے ماموں اور پیپلز پولٹکل پارٹی کے جنرل سیکریٹری عبدلمجید وانی کی مادر گرامی کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے تعزیت کی ۔ آغا حسن نے متوفیان کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔