آصف شبیر کی نمایاں کارکردگی ضلعی سطح پر ماڈل سازی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی

 حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی حلقہ پنچائت سیڑھی خواجہ کے آصف شبیر نے AGHAZ-IIT کانپور کے تحت ضلعی سطح پر ماڈل سازی کے مقابلے اور ٹیسٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کو لیکر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آصف شبیر نے اس مقابلہ میں ایک دور دراز اور پچھڑے علاقہ سے جا کر تمام اضلاع کے طلباء سے مقابلہ کرتے ہوئے، ماڈل سازی کے مقابولوں اور تحریری امتحان دونوں میں 98فیصد نمبرات سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔یہ ایک قابل فراموش کارنامہ جو ان کی لگن اور محنت کو نمایاں کرتا ہے۔ انہوں نے موصوف کی شاندار کامیابی پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے اور ان کی مستقبل کی کامیابیوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔