سرینگر//دختران ملت نے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں فوج ،پولیس اور سیول سوسائٹی کی نشستوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگاکیونکہ رواں جدوجہد میں موجودہ نسل پیش پیش ہے،جنہوں نے مظالم کی انتہا دیکھی ہے۔دریں اثنا دختران ملت نے تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو منڈولی جیل منتقل کرنے کو سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آسیہ نے بیش بہاقربانیاں پیش کی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اس سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کو منڈولی جیل منتقل کرنے سے آسیہ اوردیگر محبوسین کا حوصلہ نہیں ٹوٹے گا۔