کانگریس کو مضبوط بنانے کیلئے تجاویز پیش کیس
نئی دہلی// جی 3کے رہنما غلام نبی آزاد نے جمعہ کو کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور کہا کہ انہوں نے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز پیش کیں۔سونیا گاندھی سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ کانگریس صدر کے ساتھ یہ ایک اچھی ملاقات تھی جس میں اس بات پر بات کی گئی تھی کہ حریف پارٹیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری اور متحد ہو کر کیسے مقابلہ کیا جائے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ "یہ آپ کے لیے خبر ہو سکتی ہے لیکن ہم مختلف وقفوں سے کانگریس صدر سے ملتے رہتے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کرتی رہتی ہیں… کچھ دن پہلے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی اور تجاویز پوچھی گئی تھیں ۔