سرینگر//سابق وزیرمملکت مہارانی پرنیت کور نے آرینزگروپ کے چیرمین ڈاکٹر انش کٹاریہ کی صدارت میں منعقدہ آرینزگروپ آف کالجزکی تقریب ’ذائقہ-دی گریٹ انڈین فیسٹ ‘میں شرکت کی۔’’صحت مندکھائواور منشیات سے بچو‘‘موضوع پر مبنی اس تقریب میں اشونی سیکھری چیرمین جے اے سی،نوجوان لیڈرگگن دیپ سنگھ،کے کے شرماچیرمین پی آرٹی سی،سنجیوشرمامیئر،ایس کمار امیت ڈی سی پٹیالہ،ایس ایس پی ایس مندیپ سنگھ سندھو،یوگندرسنگھ یوگی ڈپٹی میئر،ونٹی سنگرڈپٹی میئر،راجیش منڈورا چیرمین اوبی سی،ایس پی کیشورسنگھ وغیرہ موجودتھے۔مہارانی پرنیت کور نے پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے اور انہیں صحت مندکھانے کی طرف راغب کرنے کیلئے بیداری پیدا کرنے کی آرینزکی پہل کوسراہا۔اس موقعہ پر معروف گلوکاروں جن میں مونٹی اوروارث،اکال،من پریت سنگھ وغیرہ شامل ہیں نے اپنی مدھر آوازسے سامعین کومحظوظ کیا۔اس تقریب پر سینکڑوں نوجوانوں اور لوگوں نے منشیات کااستعمال نہ کرنے کا عہد کیا۔اس تقریب کے انعقادمیں فلورڈ،ایل ایم تھاپرسکول آف منیجمنٹ،پیری گرور،کلب ڈی جے،وشال ایسٹیٹس۔رضوان زیبرونکس،دی شوریہ،فرنگی پانی اورامراسپتال کاتعاون شامل تھا۔