جموں //آرمی پبلک سکول دومانہ نے 20 واں کرگل وجے دیوس منانے کے سلسلہ میں 'Remember, Rejoice and Renew'.کے موضوع پر 23 جولائی سے 26 جولائی2019 تک تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات کے دوران نوجوانوں کو بہادر فوجیوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کی جانکاری دی گئی ۔ اس دوران پانچویںسے نویں جماعت تک کے طلاب نے’’آپریشن وجے ‘‘ کے متعلق متعدد پروگرام پیش کئے ۔ اس موقعہ پر کرگل جنگ اور حب الوطنی گیت پر مبنی ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔ V,VI&VII کلاسوں کے طلاب کیلئے کرگل شہیدوں کو یاد کرنے کیلئے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔VIII, IX & X کلاسوں کے لئے شعبہ ہندی کی جانب سے ’’ دیش کی سورکھشا کے لئے یُدھ انیواریہ یا نہیں ‘‘ کے موضوع پر ہندی مباحثہ کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ V to VII کلاسوں کے طلاب کے لئے کرگل جنگ کے بہاردوں کو خراج ادا کرنے کیلئے ایک مصوری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس موقعہ پر ایک خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا ، جس میں چیرمین برگیڈئئیر کے کے سنگھ نے سکول کے ایس اولیفٹننٹ کرنل ایم ایچ بھانو اور پرنسپل پشپندر کور نے X & XIIکے ذہین طلاب کی نقد انعامات اور توسیعی اسناد سے عزت افزائی کی۔