سرینگر// مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک نے کہا ہے کہ شمال وجنوب میں فوج، فورسز اور پولیس کے مظالم اپنی انتہا کو چھو رہے ہیں، جبکہ ہزاروں اسیروں کی جیلوں اور زندان خانوں میں حالت زار بھی ناگفتہ بہہ ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ NIAاور EDکی ہڑبھونگ کے ذریعے کشمیری مزاحمت کو زچ کرنے کا سلسلہ بھی دراز کیا گیا ہے۔ ہزاروںلوگوں جن میں کئی قائدین تہاڑ جیل میں مقید رکھے گئے ہیں۔ انہی مظالم کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت نے27؍نومبر کو مکمل اور ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔