کنگن/غلام نبی رینہ/انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج سے سیاحوں کی گاڑیوں کو سونہ مرگ تک جانے کی اجازت ہو گی ۔ اگرچہ حکومت نے امسال موسم سرما کے دوران صحت افزا مقام سونہ مرگ کو آمدورفت کیلئے کھلا رکھا ہے تاہم سیاحوں کی گاڑیوں کو سونہ مرگ گگن گیر کے مقام پر روکا جاتا تھا اور وہاں سے سیاحوں کو دوسرے گاڑیوں میں سونہ مرگ کی طرف جانا پڑتا تھا، تاہم آج سے سیاحوں کی کسی بھی گاڑی کو گگن گیر کے مقام پر روکا نہیں جائے گا ،بلکہ سیاح اب اپنی گاڑیاں لیکر سونہ مرگ کی طرف روانہ ہونگے۔ ایس ڈی پی او کنگن سید یاسر قادری نے بتایا کہ گگن گیر سے سونہ مرگ تک سڑک صاف ہے اور آج سے سیاحوں کی گاڑیوں کو سونہ مرگ جانے کی اجازت ہوگی۔