جاوید اقبال
مینڈھر+راجوری //مینڈھر سب ڈویژن کے کالابن گاؤں اور راجوری ضلع کے گورا سنکاری میں آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں دس جانور زندہ جل گئے۔عہدیداروں نے بتایا کہ پونچھ ضلع کے مینڈھر سب ڈویژن میں کالابن پنچایت کے موہڑہ گاؤں میں مویشی خانے میں آگ لگنے سے دس مویشی زندہ جل گئے۔مویشی خانہ ذاکر خان ولد کرامت حسین سکنہ موہڑہ کالاباں گاؤں مینڈھر کا تھا جس میں جمعرات کے روزآگ لگ گئی۔حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے اس واقعے میں ایک بچھڑا اور نو بکریاں زندہ جل گئیں۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ راجوری ضلع کے کوٹرنکہ کے گاؤں گورا سنکاری میں پیش آیا جس میں باغ حسین ولد میر حسین کے مویشی خانے میں آگ لگنے سے نقصان پہنچاتاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔