سرینگر//آبی گذر میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میںگذشتہ کئی دنوں سے پانی کی قلت ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے۔لوگوں نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے کئی مرتبہ محکمہ کو آگاہ کیا کہ علاقے میںپینے کے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایاجائے تاہم آج تک ایسا نہیںکیا گیا ۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کے صاف پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے ۔