سرینگر//انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون سوائم پرکاش پانی نے شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کا دورہ کرکے پولیس آفیسران و اہلکاروں کے دربار میں حصہ لیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ عوام کے ساتھ پیش آتے وقت نرم دلی او ر خندہ پیشیانی کا مظاہرہ کریں ۔دورے کے دوراُن کے ہمراہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شمالی کشمیر شری سنیل گوپتا کے علاوہ پولیس کے دیگر سینر آفیسران موجود تھے ۔ انہوںنے پولیس اہلکاروں کو اس بات کی طرف دھیان مبذول کرایا کہ زونل سطح پر پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اچھے اقدات کئے جارہے ہیں۔ آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں کوبتایا کہ امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے میں احتیاط سے کام لیں ۔